لندن:18/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)برطانیہ کی خاتون وزیراعظم ٹریزا مے نے غیر متوقع طور پر قبل از وقت انتخابات کروانے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ مے کے مطابق وہ بدھ کے روز پارلیمان میں ووٹنگ کا انعقاد کروائیں گی کہ آٹھ جون کو قبل از وقت انتخابات کروائے جائیں۔برطانوی وزیر اعظم کا اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ان کا ساتھ دیں تاکہ ووٹروں کو موقع فراہم کیا جا سکے۔ قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی وجہ سے برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بھی کمی ہوئی ہے۔